Posts

Showing posts from February, 2018

مارشل لاء کی حقیقت

مارشل لاء کی حقیقت
بینظیر صاحبہ کی کتاب دختر مشرق میرے لئے فلسفیانہ طور پر خاصی اہمیت کی حامل  ہے - اس کتاب نے میرے ذہن کو ملک کی سیاسی حقیقت کو سیاہ و سفید رنگوں میں دیکھنے کا موقع دیا - مجھے یہ سمجھ آیا کہ  ضیاء الحق کا مارشل لاء ، اس کی آمرانہ will  ،  ایک ایسی قوّت تھی کے جس کے آگے مزاحم ہونا انسانیت کا فرض تھا -
فلسفیانہ طور پر اس کا مطلب ہے کے سیاسی حقیقت دراصل ایک جہد  مسلسل ہے - یہ جہد دو قوتوں کے درمیان ہے- ایک غاصبانہ قوّت جو مارشل لاء کی  will کی صورت میں ظہور پذیر ہوئ - مارشل لاء کی will کا مقصد آزادی اظہار ، انسانی حقوق، اور آزادی انتخاب کو معطل کر کے قوم کو اپنا تابع کرنا تھا -
میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا  ہوں کہ درج بالا وضاحت کے باوجود عقلی طور پر مارشل لاء کی مخالفت کا کوئی ٹھوس جواز میرے پاس اب تک نہیں ہے(لیکن میں جلد ایک عقلی FRAME ورک پیش کروں گا)  - ہاں البتہ احساس کی سطح پر مارشل لاء کی مخالفت بہت  آسان نظر آتی ہے - حکومت شاید ایک ٹرسٹ ہے جو خدا کی طرف سے عطا ہوتا ہے، یا عوام کے ووٹ سے  ، اور اگر کوئی طاقت  جس کے پاس …